حکومت فرانس سفیر کو ملک بدر کرکے وعدہ پورا کرے، سربراہ ٹی ایل پی

820
نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے غریب عوام کو انصاف ملے گا، ٹی ایل پی

لاہور: تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے سربراہ مولانا سعد رضوی کا کہنا ہے کہ ہم آپکے جوتے بھی پالش کرینگے اگر آپ حضور کے غلام بن جائیں،اپنے والد کا مشن ہر صورت آگے بڑھاﺅنگا۔

ٹی ایل پی کے سربراہ نے کہا کہ ناموس رسالت کی ایک جنگ چھڑ چکی ہے، اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو پھر دور کر لے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ 17فروری کے بعد دیر نہیں ہوگی اگر فرانس کا سفیر ملک بدر نہ کیا گیا تو مرنے کا زیادہ جذبہ لے کر میدان میں آئیں گے۔

مولانا سعد رضوی نے مزید کہا کہ میں پنڈال سے اسٹیج تک آیا ہوں، جذبات سمجھتا ہوں،جب قائد بدیانت نہ ہو تو پھر قوم بھی بدیانت نہیں ہوسکتی، حکومت 17فروری تک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرکے وعدہ پورا کرے۔