پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

309

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر چکوٹھی سیکٹر میں مار گرایا ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا جس پر اسے مار گرایا گیا۔