سی بی سی ٹیسٹ: بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی بیماری کا پتہ لگانے کا پہلا ٹیسٹ

878

سی بی سی ایک عام ٹیسٹ ہے جو پر 6 مہینے میں کرواتے رہنا چاہیے قطع نظر اس کے کہ آپ کو کوئی مرض لاحق ہو یا نہیں۔ اس سے انتہائی سنگین مرض کا عندیہ بھی مل سکتا ہے اور چھوٹی سے چھوٹی بیماری کا بھی پتہ لگ سکتا ہے۔

یہ ٹیسٹ خون میں مختلف اجزاء کی پیمائش کرتا ہے۔ ڈاکٹر خون میں پائے جانے والے خلیات کے مختلف درجوں کی پیمائش کرکے عمر اور جنس کے لحاظ سے متوقع سطح سے موازنہ کرتا ہے۔ اس میں اگر کوئی جُز متوقع سطح سے مختلف ہو تو یہ کسی مرض کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

یہ ٹیسٹ معمول کی صحت کی ابتدائی جائزہ لینے کیلئے ہوتا ہے۔ جب کوئی فرد کسی بیماری کی علامت ظاہر کرتا ہے تو ڈاکٹر سب سے پہلے یہی ٹیسٹ کروانے کا کہتا ہے۔ اس سے علاج یا کسی موجودہ صحت سے متعلق کسی دوسرے مسئلے کی نگرانی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ سی بی سی ٹیسٹ سے مجموعی طور پر خون کی کمی کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔

سی بی سی ٹیسٹ خون کے تین بنیادی اجزاء کی پیمائش کرتا ہیں: خون کے سُرخ خلیات ، سفید خلیات اور پلیٹلیٹس۔

سُرخ خلیات کت پیمائش میں مندرجہ ذیل حالتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے:

1) سرخ خلیات کی تعداد

2) خلیوں کی تعداد اور دوسرے خلیوں کی تعداد میں تناسب

3) ہیموگلوبن جو خلیوں میں آکسیجن کو جذب کرنے کا کام کرتا ہے

4) سرخ خلیوں کی جسمانی خصوصیات جیسے ان کا حجم۔

سفید خلیے:

خون کے سفید خلیے مدافعتی نظام کا ایک حصہ ہیں اور انفیکشن سے لڑتے ہیں۔ جسم ان خلیوں کو ہڈیوں کے گودے bone marrow میں پیدا کرتا ہے۔ 80-90٪ سفید خلیے bone marrow میں اسٹور ہوتے ہیں جب تک کہ مدافعتی نظام کو ان کی ضرورت نہ ہو۔ خون میں ان خلیوں کی مخصوص تعداد گردش کرتی ہے۔ تاہم ان خون میں ان کی تعداد کا کسی انفیکشن یا بیماری کی کیفیت ظاہر کرسکتا ہے۔

پلیٹیلیٹس:

پلیٹلیٹس کی عمومی عمر 10 دن ہوتی ہے۔ جسم عام طور پر پلیٹلیٹ اُس وقت تیار کرتا ہے جب کہیں زخم ہوجائے یا کوئی بیماری ہو۔ کچھ مرض میں پلیٹلیٹس کی تعداد کم یا بڑھ سکتی ہے جیسے خودکار انفیکشن جس میں مدافعتی نظام اپنے ہی جسم کو نقصان پہنچانا شروع کردیتا ہے۔

پلیٹلیٹ زیادہ ہونے سے خون جمنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بعض اوقات جسم عارضی طور پر پلیٹلیٹ کی سطح میں اضافہ کرتا ہے جیسا کہ سرجری یا چوٹ کے وقت۔ اس کے علاوہ دوسری حالتوں جیسے کینسر میں پلیٹیلیٹس کی تعداد میں اضافہ طویل المدت ہوسکتا ہے۔