رکاوٹوں کے باوجود سندھ میں ترقی کا عمل جاری ہے، بلاول

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ناصر حسین شاہ کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ناصر شاہ نے بلاول زرداری کو بلدیات، اطلاعات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ، جنگلات اور مذہبی امور کے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے وسائل کی فراہمی میں رکاوٹ کے باوجود صوبے میں ترقی کا
عمل جاری ہے، سندھ میں پی پی کی کارکردگی کی وجہ سے ہی عوام نے جیالوں کو اپنا مینڈیٹ دیا۔ علاوہ ازیں بلاول زرداری سے پی پی پی ضلع گھوٹکی کے رہنما جام مہتاب حسین خان ڈہر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔اس دوران سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ جام مہتاب نے ضلع گھوٹکی کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔اس موقع پربلاول زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، اوباڑو سے کیماڑی تک پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کیا۔