لداخ تنازعہ: چین اور بھارت کے درمیان جاری مذاکرات اب تک بےنتیجہ

842

بندوستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان اپنی ہمالیائی سرحد کے تنازعہ کے خاتمے پر ابھی بھی بات چیت کرنا باقی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور فوجی سطح پر مذاکرات کے متعدد دوروں سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے جس کا مقصد کئی دہائیوں پر مبنی ایٹمی مسلح ہمسایہ ممالک کے مابین بدترین سرحدی محاذ آرائی کو کم کرنا ہے۔

سنگھ نے اے این آئی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر حالات بدستور برقرار رہتے ہیں تو یہ ظاہر ہے کہ سرحد پر فوج کی تعیناتی کم نہیں ہوگی لیکن دونوں فریق ابھی بھی سرحدی صورتحال پر پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور فوجی مذاکرات کا ایک اور دور بھی ہونا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں وادی گالوان میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان آپس میں لڑائی چھڑ گئی تھی جس کے نتیجے میں بیس ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔