کوریا: 100 ملین ڈگری درجہ حرارت پیدا کرکے مصنوعی سورج تیار

611

کورین سوپر کنڈکٹنگ ٹوکامک ایڈوانسڈ ریسرچ (کے ایس ٹی آر) کے سائنسدانوں نے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر کی ترقی میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور سورج کے درجہ حرارت ے قریب ترین درجہ حرارت کو پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جسے زمین پر مصنوعی سورج بھی کہا جارہا ہے۔

نیوکلیئر فیوژن دو جوہری نیوکلیئر کو ایک بڑے مرکز میں توانائی کے خراج کے لئے جوڑ کر کہیں زیادہ توانائی خارج کرتا ہے۔ سب سے زیادہ توانائی پیدا کرنے کا 2019 کا اپنا ریکارڈ کمپی نے 2020 میں توڑ دیا ہے۔

2019 میں ریسرچ کمپنی نے 100 ملین ڈگری درجہ حرارت کو 8 سیکنڈ تک قائم رکھا تھا جبکہ رواں سال کمپنی 100 ملین ڈگری درجہ حرارت کو 20 سیکنڈ تک قائم رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔