کھپرو،سردی کی شدت میں اضافہ ،  شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کرلیا

724

کھپرو(نمائندہ جسارت) صبح سے سرد ہوا کا راج برقرار لوگوں نے بڑی تعداد میں لونڈا بازار کا رْخ کرلیاجس سے دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔ گاہکوں کا کہنا تھا کہ سردی بھی ہے لینا بھی مجبوری ہے۔ پہلے کی نسبت نرخ زیادہ ہے۔حکومت غریب لوگوں کے لیے کچھ کرتی بھی تو نہیں اْن کا اپنا پیٹ بھرتا نہیں ہے تو ہمارے لیے کیا خاک سوچے گی۔ مزید لوگوں کا کہنا تھا کہ کھپرو میں کچھ تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہے ۔قاضی فرحان خان فاؤنڈیشن، ہیومن رائٹس یوتھ آرگنازیشن اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو بہت مدد کرتے ہیں پر اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے۔ اْن لوگوں کی وجہ دْنیا چل رہی ہے ، ہمارے حکمرانوں کوتو آپس میں ایک دوسرے کو چور چور کہنے میں مصروف ہے۔