وزیراعظم کا ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار میٹر لگانے کا حکم

374

ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پرسالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق بجلی کی مد میں پاکستان ریلویز کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا، اور اس سے متعلق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے تفصیلات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے کارپورٹ پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا.

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پرسالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا، ریلوے ملازمین سالہا سال سے بجلی استعمال کرتے رہے جس کا مالی بوجھ ریلوے پر پڑا، وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ کے اندر سالانہ نقصان میں واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت نکلی.

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور وزیراعظم نے بجلی میٹر کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کو آرڈی نیشن کمیٹی قائم کردی.

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزاربجلی میٹرہنگامی طور پرلگانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں بجلی میٹرلگانےکا عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے اور ریلوے کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کریں جس کے لیے وزیراعظم نے آفس کا ایک آفیسر بجلی میٹرز کے معاملے کا کوآرڈی نیٹر بھی  مقرر کردیا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی خزانےکی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے، امانت سمجھ کے خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں.