پی ڈی ایم میں ہلچل، پیپلز پارٹی کی سی ای سی نےپتے شو کرادیے

765

کراچی : پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کے لیے مسلم لیگ  ن کے سربراہ نواز شریف کی واپسی کی شرط رکھ دی، مولانا فضل الرحمن کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو كميٹی(  سی ای سی ) کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ہی استعفوں پر بات ہوسکتی ہے، پیپلز پارٹی مزاحمتی سیاست کے لیے تیار ہے، پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لے گی۔

پی پی کی سی ای سی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب مولانا فضل الرحمن ہمارے لیڈر کی برسی میں شرکت نہیں کرسکتے تو ہم بھی  اُن کے کہنے پر اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے سکتے ۔

پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین نے استعفوں سے پیچھے ہٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر سینیٹ انتخابات ہوگئے  اور وزیر اعظم عمران خان کو دوتہائی اکثریت مل گئی تو پیپلز پارٹی اٹھارویں آئینی ترمیم ختم کردے گی، جس سے صوبوں کانقصان ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا کہنا تھا کہ لاہور جلسہ توقعات پر پورا نہیں اترا، لاہور کا جلسہ پی ڈی ایم کے لیے بڑادھچکا تھا، اسمبلیوں سے باہر رہ کر اپوزیشن کو نقصان ہوگا۔