کراچی: 3 افراد میں نئے ​​قسم کے کوروناوائرس کی تصدیق

475

کراچی: پاکستان میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے اور کہنا تھاکہ برطانیہ سے نیا کورونا وائرس کراچی پہنچ گیا ہے اور اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا ، ان  میں سے 3 افراد میں کورونا وائرس کے نئے قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 6 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ان 6 میں سے 3 افراد میں کورونا کی نئی قسم پائی گئی ہے جبکہ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ان 12 افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہناتھا کہ ان 3 افراد کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں جن میں نئے قسم کا کورونا موجود ہے جبکہ تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہےاور ان سب کو نجی اسپتال میں علاج کے لئے رکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جینو ٹائپنگ کے پہلے مرحلے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سیمپلز 95 فیصد برطانیہ کے نمونوں سے ملتے جلتے ہیں اور ان نمونوں کوجینو ٹائپنگ کے دوسرے مرحلےسے گزارا جائے گا جبکہ رپورٹس کے مطابق  باقی تین افراد میں بھی پرانے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے برطانیہ میں دریافت نئے کورونا وائرس سے ملتے جلتے کورونا وائرس کے کراچی پہنچنے کا انکشاف کیا تھا جبکہ اس نئی قسم کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اب وائرس کے ایک دوسرے میں منتقل ہونے کا تناسب 70 فیصد زیادہ بڑھ گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر