کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان آگیا      

409

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ویکسین ست متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سئ بچاؤ کی ویکسین ابتدائی مرحلے میں عام استعمال کے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کورونا ویکسین 2021 میں آجائے گی۔ کورونا کے پھیلاؤ میں اگر کوئی کمی آئے ہے تو یہ حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے پر وہاں کی پروازوں پر پابندی عائد ہوگئی۔

ملک میں آج بھی کورونا وائرس کے 82 مریض انتقال کرگئے جب کہ یومیہ کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 2398 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 322 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک کے 615 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 917 مریض زیر علاج ہیں۔