ٹالپر کرکٹ ،حیدرآباد ٹنڈوباگو کو ہراکر فائنل میں داخل

333

بدین(رپورٹ:محمد علی بلیدی) میر غلام محمد خان ٹالپر میگا کرکٹ ایونٹ کا فائنل راؤنڈ کے پہلے میچ میں پام کرکٹ کلب حیدرآباد نے ٹنڈو محمد خان کی ٹیم کو شکست دی۔میچ کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس فیصل عرب تھے. بدین ضلع کے شہر ٹنڈوباگو کے اسٹیڈیم میں تیار کی گئی چاراسٹرف وکٹ پر کھیلے جانے والے پچاس اوور کے ون ڈے فلیڈ لائٹ ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی حیدرآباد لاڑکانہ سمیت سندھ بھر سے 31 کرکٹ کلب ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنلز مین پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ پہلے سیمی فائنل میچ جمعہ اور ہفتہ کی شب میر غلام محمد کرکٹ گراؤنڈ ٹنڈوباگو میں کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پام کرکٹ کلب حیدرآباد کے کپتان زیشان گل کی سنچری کی مدد سے اپنی ٹیم کا اسکور تین سو سے اوپر بنانے مین کامیاب ہو گئی جبکہ ٹنڈومحمدخان کے جانب سے دانیال نے گراؤنڈ کے چاروں طرف سے چھکوںاور چوکوں کی بارش سے مخالف ٹیم کو پریشان تو کیا پر دانیال کی سنچری بھی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی، دلچسپ مقابلہ کے بعد پام کرکٹ کلب حیدرآباد نے میچ جیت کر فائنل تک کی رسائی آسان بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے دونوں سنچری بلے بازون کو شائقین کرکٹ کی جانب سے داد اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔ایونٹ کا دوسرا اور آخری سیمی فائنل اتوار کی شب ال امین کرکٹ کلب کراچی اور زکریا کرکٹ کلب عمرکوٹ کے مابین کھیلا جا ئے گا۔