چمکدار سانپ کی دریافت کا دلچسپ واقعہ

1518

سن 2019 میں ، امریکی اور ویتنامی سائنس دان ویتنام کے جنگلوں اور پہاڑوں میں جیو ڈائیوورسٹی پر تحقیق کر رہے تھے جب انہوں نے ایک عجیب نظر آنے والے سانپ کو دیکھا۔

یہ سانپ گہرے رنگ کا اور مختلف رنگوں کا حامل تھا اس کی کھال روشنی میں نیلے اور ہرے رنگ میں چمکتی تھی۔ تجربہ کار سائنسدانوں کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ کیا ہے مگر جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ وہ سانپ کی ایک نئی نسل کی دریافت کو دیکھ رہے ہیں۔

“یہ واقعی ایک حیرت انگیز لمحہ تھا ،” اسریتھ ملٹی ، جو محققین میں سے ایک تھا کہتے ہیں۔ “ہمارے سامنے جو نمونہ تھا وہ بہت مختلف تھا، اتنا مختلف کہ حقیقت میں ہمیں فوری طور پر سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہے۔”

ماہرین نے یہ سانپ چین سے متصل ویتنام کے شمالی ہا گیانگ صوبے میں دیکھا تھا۔ سانپ کی اس غیر معمولی ظاہری ساخت سے متعلق بہت کم وجوہات ماہرین کو ملیں، خاص طور پر اس کی آنکھوں میں روشنی کو محفوظ کرنے والے خلیے نہیں تھے جو عام طور پر سانپوں میں موجود ہوتے ہیں۔ یہی وجہ کہ یہ سانپ اکثر زیرِ زمین اور پتوں کی اوٹ میں رہنا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اس نسل کی دریافت میں اتنا وقت لگا۔