گراں فروشی کیخلاف درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت

393

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جسٹس محمد علی مظہر کی سر برا ہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی کے قوانین پر عملدرآمد اور اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار محمد طارق منصور ایڈووکیٹ کو 19 جنوری تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔سماعت کے موقع پر ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ جمع کرائی گئی ،رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ سندھ حکومت نے تمام کمشنر،ڈپٹی کمشنرز کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا اختیار دیا ہے،صوبے کے29 اضلاع میں3603 گودام ہیں ان میںموجود اسٹاک کی تفصیلات بھی لی گئی ہے جبکہ سیشن ججز نے سول ججز کو بھی کارروائیوں کے لیے نامزد کیا ہے،اب تک صوبے بھر سے آئی ہوئی 115 شکایت کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔