لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی استعفے دینا شروع کر دیے

124

لاہور (آن لائن)پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے حوالے سے قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی سے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نے استعفے پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 اراکین پنجاب اسمبلی کھوکھر برادران نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو اسمبلی رکنیت سے اپنے استعفے پیش کردیے ہیں۔دوسری جانب ایم این اے این اے80سابق وفاقی وزیر قانون چودھری محمود بشیر ورک نے قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے لیے اپنا استعفا صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کو جمع کرا دیا۔