پنجاب میں آئندہ ہفتے بارش اور شدید گرمی کی پیش گوئی

428
Pleasant

لاہور: پنجاب میں آئندہ ہفتے بارش اور گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنےو الے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں اگلے ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے۔ اس سلسلے میں  پنجاب میں آئندہ ہفتے گرمی بڑھنےکے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

موسم کی پیش گوئی سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے علاوہ کے پی کے میں بھی 8 تا 12 مئی گرد آلود ہوائیں چلیں گی جب کہ صوبے میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب میں 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔