یورپ: قدیم ترین انسانی ہڈیاں دریافت

482

بلغاریہ کے ایک غار میں قدیم انسانی ہڈیوں کی دریافت ہوئی ہے۔ دانت اور ہڈیوں کے ٹکڑے 40،000 سال سے بھی زیادہ پرانے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ ہڈیاں افریقہ سے آئے ہومیو سیپینز کی ہیں جو تقریبا 50،000 سال قبل مشرق وسطی سے یہاں پہنچے تھے اور پھر وہ تیزی سے یورپ اور وسطی ایشیا میں پھیل گئے۔

جبکہ دوسرے ہوموسیپینز یورپ میں پائے گئے تھے جو ایسا لگتا تھا کہ اسی دوران کے اوائل میں آئے تھے۔ ہڈیوں میں انسانی کھوپڑیاں بھی شامل ہیں جس کا ایک ٹکڑا کم سے کم 210،000 سال پرانا ہوسکتا ہے۔