کے ایم سی افسر اورنجی چینل کے صحافی کے خلاف مقدمہ درج

186

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے دفتر میں افسر کو بوسہ دینے کے بعد خود کو کورونا مریض ظاہر کرنے کا مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں سینئر ڈائریکٹر کی مدعیت میں مذکورہ افسر اور اسکی معاونت کرنے والے شخص کے خلاف درج کرلیا گیا۔ معاونت کرنے کے الزام میں نجی چینل کے صحافی کو نامزد کرنے پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صحافی تنظیموں کی جانب سے اسکی مذمت کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ کو واقعے کی تحقیق کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔ گزشتہ روز کے ایم سی آفس میں کاکورونا مریض کی جانب سے سینئر افسر جمیل فاروقی سے گلے ملنے اور گردن پربوسہ دیے جانے کے حوالے سے تھانہ سٹی کورٹ پولس نے سینئر ڈائریکٹ ایچ آر کے ایم سی جمیل فاروقی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 119/2020کے ایم سی کے 16 گریڈ کے افسر انور شہزاد اور انکی معاونت کرنے کے الزام میں راشد صدیق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ راشد صدیق نجی ٹی وی چینل کے صحافی ہیں جنہوں نے یہ خبر نشر کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کا کہنا ہے افسر کی تنخواہ کا مسئلہ تھا اور وہ آفس نہیں آرہا تھا وہ پلاننگ کرکے دفتر آیا اور اس نے شور شرابہ کیا اور اگر وہ کورونا کا مریض ہے تو اس سے محکمے کے دیگر افسران میں اس بات پر مزید پریشانی دوڑ گئی ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے صحافی راشد قرار کو مقدمے میں نامزد کیے جانے کے حوالے سے کرائم رپورٹر ایسوی ایشن، کراچی یونین آف جرنلسٹ سمیت دیگر نے اس پر مذمت کی۔