ترکی نے 22 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

602

سنہرے مستقبل کی خاطر غیرقانونی طور پر ترکی میں مقیم قریباً 2 درجن پاکستانیوں کو ترکی سے ڈے پورٹ کر دیا گیا۔

ترکی نے سفری دستاویزات نامکمل ہونے اور غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے ترکی میں موجود 22 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا۔

بے دخل افراد کوترک پروازپراستنبول سےاسلام آبادایئرپورٹ پہنچایاگیا ہے جہاں 11افرادکوامیگریشن اہلکاروں نےپوچھ گچھ کےبعدگھرجانےکی اجازت دےدی۔

ایئرپورٹ سے11افراد کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ان افراد کو غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے سمیت سفری دستاویزات میں معاونت فراہم کرنے والے انسانی اسمگلروں کی تفصیلات پوچھی جارہی ہیں ۔