امریکہ: چرس پر سے حکومتی پابندی ہٹانے کا بِل پیش

356

ایوان نے چرس پر سے حکومتی پابندی بٹانے کا بل منظور کیا ہے جس کے بعد اسے امریکی سینیٹ میں بھی مزید منظوری کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان کی جانب سے اس غیر معمولی اقدام کا مقصد منشیات کے استعمال کی وجہ سے نسل کی بنیاد پر گرفتاریوں کو کم کرنا ہے۔

اس اقدام سے وفاقی سطح پر ممنوعہ مادوں کی فہرست سے نہ صرف چرس خارج ہوجائے گی بلکہ چرس کے استعمال پر وفاقی سزا کو ختم کردیا جائے گا جس سے عدم تشدد کو فروغ ملے گا۔

یہ بِل امریکی سینٹ میں پیش کردیا گیا ہے تاہم اس بِل کے پاس ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

رواں سال کی امریکن سول لبرٹیز یونین کی ایک رپورٹ کے مطابق چرس کے استعمال پر گرفتار ہونے والوں میں سیاہ فام امریکیوں کی تعداد سفید فاموں سے زیادہ ہے تاہم ACLU کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کچھ ریاستوں میں چرس کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے باوجود نسلی بنیاد پر گرفتاریاں بدستور قائم رہی ہیں۔