شراب نوشی میں دھیان نہ رکھ پانا، وجہ ایک دماغی کیمیکل

491

ایک نئے مقالے میں یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر کے محققین نے دماغ کی کیمسٹری میں یہ دریافت کیا ہے کہ شراب پینے سے ایک کیمیکل کے خارج ہونے میں رکاوٹ آجاتی ہے جو انسان کو کسی بات یا امر پر توجہ دلانے میں معاون ہے اور شراب نوشی کرنے والوں کو توجہ دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس تحقیق  کو رابرٹ جے کلبرگ ، جونیئر اور ہیلن سی کلبرگ فاؤنڈیشن  اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الکوحل بدعنوانی شراب نوشی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے باہمی تعاون سے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع کیا گیا ہے۔

جب ہم کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں یا جب ہم کرسی سے کھڑے ہوکر متحرک ہوجاتے ہیں تو دماغ اسٹیم نیوکلئس نوریپائنفرین نامی کیمیکل جاری کرتا ہے جو ہمیں متوجہ رکھتا ہے۔

الکوحل دماغ کو اس کیمیکل کے خارج کرنے سے روکتی ہے۔ سینئر مصنف مارٹن پوکرٹ ، ایم ڈی ، یو ٹی ہیلتھ سان انتونیو میں سیلولر اور انٹیگریٹو فزیولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر  ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب کسی کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے تو ، نوریپائنفرین دماغ کے مخصوص حصے سےخارج ہوتا ہے جسے لوکس کویرولیس کہتے ہیں۔ یہ کیمیکل انسان کو متوجہ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ شراب کی کیمیائی ساخت اسے روکتی ہے۔