پاکستان کی کورونا حکمت عملی باعث تقلید ہے، شبلی فراز

366

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے کے لیے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ غریب ممالک کے لیے 500ارب ڈالرکے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ
سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لیے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لیے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لیے باعث تقلید ہے۔