ـ90دن میں ٹیکس گوشوارے کی غلطیاں دور کی جا سکیں گی،ایف بی آر

341

لاہور( کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت پہلے انکم ٹیکس گوشوارے سے غلطیاں اور خامیاں دور کرے ، کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کنسلٹنٹ کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں اس لیے 8دسمبر کے بعد مزید90دن درکار ہیں تا کہ ٹیکس دہندگان آسانی سے اپنے گوشوارے جمع کرواسکیں۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب ناگرہ، سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری ، ارشد نواز مان ، سید تنصیر بخاری نے حکومت اور ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت اور ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا کرنی چاہیے تاکہ ان کااعتماد بحال ہو، ملک بھر کی ٹیکس بارز کا متفقہ مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے کی 8دسمبر کی حتمی تاریخ میں 3ماہ کی توسیع کی جائے بصورت دیگر حکومتی ہدف پورانہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آرکی جانب سے مختلف شہروںکے لیے فوکل پرسنز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ مسائل کوبلاتاخیر حل کیا جا سکے۔