سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں16.61فیصد اضافہ

291

کراچی(اسٹاف رپور ٹر) سیمنٹ سیکٹر کی نمو کا سلسلہ نومبر میں قائم نہ رہ سکا رواں مالی سال ستمبر اور اکتوبر میں دوہرے ہندسوں میں نمو کے بعد نومبر 2020کے مہینے میں پاکستان کی سیمنٹ سیکٹر کی نمو کی شرح 4.19فیصد رہی جو رواں مالی سال کسی بھی ایک مہینے میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ کی پست ترین شرح ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2020میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.508ملین ٹن رہی۔