انٹرمیڈیٹ بورڈ کاخصوصی امتحانات 15جنوری سے شروع کرنے پرغور

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے پروموٹ پالیسی سے دستبردار ہونیوالے طلبہ کے لیے اسپیشل (خصوصی)امتحانات 15جنوری سے منعقد کروانے پر غور شروع کردیا ہے۔ تقریباً 10ہزار سے زائد طلبہ امتحانات دیں گے۔ چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے اسپیشل امتحانات کے لیے طلبہ کو فارم جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے امتحانی عمل کی تیاری شروع کردی ہے اور 15جنوری تک اسپیشل امتحانات لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ اگر کرونا وائرس کی صورتحال حال بہتر رہتی ہے تو بورڈ 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد 15 جنوری سے پروموشن پالیسی سے غیر مطمئن طلبہ جنہوں نے اسپیشل امتحانات کے لیے حلف نامہ جمع کروایا ہے پورے ایس او پیز کے مطابق امتحانات کے انعقاد کی تیاری شروع کررہا ہے۔