پاکستان کا نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے پر اظہار مایوسی

300

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے پر مایوسی ہوئی.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر نیوزی لینڈ میں موجود ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی.

وسیم خان نے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح اور قومی کپتان بابراعظم سے بات چیت کے دوران انکی ہمت بڑھائی جبکہ قومی ٹیم بلند حوصلوں میں ہیں.

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ میری آج کی صورتحال پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور ہیلتھ حکام سے بات چیت ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا.

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پی سی بی نیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطے میں ہے، ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کریں.

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ ہیلتھ حکام نے دورہ نیوزی لینڈ پر پہنچے والے قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے.

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا مثبت آیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور جن 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.

قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا.