کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق، ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار سے متجاوز

527

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72   8,260 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد51  ہزار507 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 79  ہزار 240، پنجاب میں 121,753 ،بلوچستان میں 17,333، خیبرپختونخواہ 48,264، گلگت بلتستان میں 4,692، اسلام آباد میں 31,639 اور آزاد کشمیر میں 7,151 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 56 لاکھ 72  ہزار 166 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 627  ٹیسٹ کے دوران 3,262 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 55 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,395 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,983، پنجاب 3,115، خیبرپختونخوا 1,389، اسلام آباد 332، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 169 اورآزاد کشمیر میں 174 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 305 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 55 لاکھ 36  ہزار 40 افراد متاثر، 15 لاکھ 11 ہزار 915 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 53 لاکھ 76  ہزار 605 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔