جامعہ ہمدرد میں اسلامک فنانسنگ بورڈ کا قیام

236

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزنے بینکاری کے ماہرین اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے تعاون سے جامعہ ہمدرد میں اسلامک فنانس اکیڈمک ایڈوائزری بورڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد مارکیٹ میں ملازمتوں کے مواقع کی نشاندہی کرنا اور اسی تناظر میں مضامین و کورسز کا اجرا کرنا ہے۔بورڈ کی پہلی میٹنگ ا واری ٹاورز میں منعقد کی گئی، جس کی سربراہی جامعہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیع فصیح بٹ کر رہے تھے۔بینک اسلامی میں کنزیومر بینکنگ کے سربراہ بلال فیاض نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جامعہ ہمدرد پہلے سے ملازمتوں پر موجود بینکاری پروفیشنلزکے لیے اسلامی آٹو فنانس اور ہا ؤس فنانسنگ کے کورسز کا اجراکرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کورسز کی بدولت طلبہ کو عملی معلومات بھی میسر آئیں گی۔اجلاس سے اسسٹنٹ پروفیسر آئی بی اے ڈاکٹر ارم صبا،رکن شریعہ بورڈ حبیب میٹرو پولیٹن بینکمفتی محمد ابراہیم عیسیٰ اورفیصل بینک میں اسلامی بینکاری کے سربراہ محمد فیصل شیخ نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد وسیع فصیح بٹ نے کہا ہے کہ ہمدرد انسٹی ٹیوٹ اوف منیجمنٹ ساسئنز اسلامی بینکاری کے حوالے سے ا?گاہی کے سیشنز اور اورینٹیشنز کو متعارف کروا کر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ہمیس کی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر کرن جمیل نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔