حافظ آباد جائیداد تنازعہ: بھائی کی فائرنگ سے دلہن بہن کا قتل

383

حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے وچھوکی میں مہندی کی تقریب میں بھائی نے 2 بہنوں پر فائرنگ کردی جبکہ فائرنگ سے دلہن جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  حافظ آباد کے گاؤں وچھوکی میں شادی کے تنازع پر بھائی نے مہندی کی رسم کے دوران اپنی دو بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دلہن ساجدہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری بہن شریفاں بی بی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہوانے والی دلہن ساجدہ کا آج نکاح ہونا تھا جبکہ دوسری بہن شریفاں بی بی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ شادی پر رضامند نہ ہونے پر مہندی کی رسم کے دوران کی گئی  جبکہ مقتولہ ساجدہ بی بی کا آج اپنے کزن سے نکاح ہوناتھا۔

دوسری جانب مقتولہ کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ ملزم محمد علی اپنی بہن کی شادی پر رضامند نہ تھا اور ملزم اپنی بہنوں کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا اس لیے ان کی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے  مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتے دار سے نکاح ہونا تھا جبکہ فائرنگ سے دوسری زخمی بہن شریفاں بی بی کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی 4 بہنیں تھی اور ان کی ابھی شادیاں نہیں ہوئی تھیں جبکہ ساجدہ نامی لڑکی کا آج اپنے کزن سے نکاح ہونا تھا، ملزم محمد علی واقعے کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔