ٹھٹھہ، میونسپل ملازمین تنخواہوں سے محروم ، فاقہ کشی کی نوبت آپہنچی

336

 

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) کروڑوں روپے کا بجٹ رکھنے کے باوجود میونسپل ملازمین تنخواہوں سے محروم، گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی، ملازمین سراپا احتجاج، میونسپل کمیٹی کے گیٹ پر دھرنا۔ کروڑوں روپے کا بجٹ رکھنے کے باوجود میونسپل ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں اور گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ملازمین نے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ آفس کے مین گیٹ پر دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی۔ دھرنا ستار قریشی، عنایت شاہ، ممتاز صابرو کی سربراہی میں دیا گیا اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ 2018ء سے فنڈز رکے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا سالانہ انکریمنٹ بھی نہیں لگا اور اب دوسرے ضلعوں سے لوگوں کو بلوا کر یہاں جوائننگ کرائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے ملازمین میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک طرف ملازمین کو 2020ء کی انکریمنٹ اور تنخواہیں تک نہیں دی جارہی ہیں، دوسری طرف باہر کے ضلعوں کے لوگوں کو جوائننگ کرائی جارہی ہے۔ اس عمل کی ہم بھرپور مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ باہر کے لوگوں کو اپنے اپنے ضلعوں میں فوری واپس بھیجا جائے۔