ٹرانسجینڈر کے حقوق کیلیے رولز تیار کرلیے گئے ‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل

334

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹرانسجینڈر کے حقوق کے لیے قانون پر عمل درآمد کا معاملہ ۔عدالت نے رولز کو نافذ کرنے کے لیے 14روز کی حتمی مہلت دے دی۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹرانسجینڈر کے حقوق کے لیے قانون پر عمل درآمدسے متعلق سماعت ہوئی ۔جہاں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رولز تیار کرلیے گئے ہیں جلد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی،کروڑوں روپے کی لاگت سے پروٹیکشن سینٹر بھی قائم کررہے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ رولز بنانے میں اتنا وقت نہیں لگتا جتنا آپ نے لگایا ہے ۔ وفاقی حکومت کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہوا، رولز بنانے کے لیے ٹرانسجینڈر سے بھی مدد لی گئی،14تنظیموں کی کنسلٹیشن شامل ہے۔عدالت نے رولز کو نافذ العمل کرنے کے لیے 14روز کی حتمی مہلت دے دی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ٹرانسجینڈر پروٹیکشن رائٹ ایکٹ 2018 ء پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے،عدالت نے اس حوالے سے رولز اور گائیڈ لائن بنانے کا حکم دیا تھا ۔