فنکشنل لیگ اہل کراچی کے زخموں پرمرہم رکھ سکتی ہے،سردارعبدالرحیم

450

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ کراچی کی مظلوم اور محکوم عوام اپنے تمام مسائل کا حل فنکشنل لیگ کو سمجھتی ہے اور یہ واحد پارٹی ہے جو کراچی کے زخموں پر مرہم رکھ سکتی ہے ، ہمارے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں فنکشنل لیگ فرقہ واریت، رنگ و نسل سے بالا ہے اور بلا تفریق عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے، فنکشنل لیگ۔بلاامتیاز عوام کی خدمت کرتے رہیںگے۔