تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عوامی مسائل پرگفتگو

329

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت اپوزیشن لیڈرکے دفتر میں ہوا اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں سندھ کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔