جعلی ڈگری: پی آئی اے ملازمین اور سابق افسران کیخلاف مقدمہ درج

339

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پی آئی اے افسران و ملازمین کے خلاف جعلی ڈگریوں کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، 2 ملازمین گرفتار۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر درج مقدمے میں پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر راشد احمد، سابق اسسٹنٹ منیجر ریکرومنٹ اینڈ پلیسمنٹ سید فہد، سینئر ٹیکنیشن زبیر، شیر اقبال اور آصف کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں جعلی ڈگری پر بھرتی کے خلاف قوانین کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے مطابق زبیر، شیر اقبال اور آصف کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جنہیں جعلی ڈگریوں کے باوجود قومی ائر لائن میں ملازمت دی گئی۔ پی آئی اے کے سابق افسران راشد احمد اور فہد علی اس بات کے ذمے دارتھے کہ متعلقہ درسگاہوں سے ڈگریوں کی تصدیق کراتے۔