برطانوی وزیر صحت کا کورونا پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ

270

برطانوی وزیر صحت میک  ہینکوک  نے کورونا پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ کر دیا۔

وزیر صحت میک  ہینکوک  کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کورونا مریضوں میں30فیصد کمی ہوئی، کورونا کیسز میں کمی کی بنیادی وجہ پابندیاں کامیاب ہونا ہے۔

وزیر صحت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ماہرین نے برطانیہ میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔برطانیہ بھر میں 2 ہفتے کے لیے نافذ لاک ڈاؤ 2 دسمبر سے ختم ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے عالمی برادری سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ بہت سے ملکوں میں چھٹیوں کا موسم قریب آرہا ہے،تہواروں کے موقع پر قریب رہنا چاہتے ہیں لیکن یہ وقت ایسا نہیں،کورونا نے تہواروں کو منانے کا انداز بدل دیا ہے عالمی برادری کورونا کے پھیلاوَ روکنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔