کورونا سے پہلےمہنگائی جیسی مہلک بیماری کا علاج کرنا ہوگا، مریم نواز

750
اتحادیوں کی منت سماجت کرنے سے حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے، مریم نواز

ملتان: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کورونا سے پہلے ملک میں مہنگائی جیسی مہلک بیماری کا علاج کرنا ہوگا، پاکستان کولگے وائرسوں کا  علاج ضروری ہے ،کووڈ18گھر چلا جائے توکووڈ19 بھی چلا جائے گا۔

پاکستان موومنٹ ڈیمو کرٹیک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بزدل حکمران کورونا کے پیچھے چھپ رہےہیں، ملک میں کورونانہیں حکومت کےجانےکارونا ہے، عوام اب عمران خان کالاک ڈاؤن کرنےوالےہیں،حکومت اپوزیشن پرلاک ڈاؤن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام پرہرروزدکھوں کےپہاڑٹوٹتےہیں، عوام بےروزگار ہو گئے اور روٹی 30روپے کی ہوگئی،ہمیں غریبوں کےچولہے ٹھنڈےہونےکااحساس ہے،بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان نےجنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکاوعدہ کیا تھا،عوام جان چکےہیں جنوبی پنجاب صوبہ فراڈ تھا،جنوبی پنجاب محاذ والے لوٹے آٹا اورچینی چوری میں ملوث پائے گئے، پہلے کہتے تھے جنگلا بس نہیں بناؤں گا، پشاورمیٹرو بس بنائی جو چل نہیں جل رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ  کوروناوزرااورجماعت اسلامی کے جلسوں میں نہیں آتا، کتناسمجھدارکوروناہےجلسےکے باہرکھڑا ہوجاتا ہے، کوروناپوچھتاہےکس کاجلسہ ہے،اپوزیشن یاحکومت کا،اندرآجاؤں، حکومت کاجلسہ ہوتوکوروناپیچھے سے مڑجاتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ اس سےپہلے کہ پی ڈی ایم آیندہ لائحہ عمل کااعلان کرےخودحکومت چھوڑنےپراتفاق کرلو، عوام پوچھتی ہےپاکستان میں اسرائیل کی حمایت کی مہم کون چلارہاہے؟