گریڈ 17 اور 18 کے 18  افسران کی ترقی کی منظوری

162

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) حکومت سندھ کے سروسز بورڈ نے گریڈ 17 اور 18 کے 18 افسران کی ترقی کی منظوری دے دی اور جن کا نوٹیفیکشن جلد ہی چیف سیکرٹری ممتاز میمن کے دستخط سے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جن افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی ہے ان میں ایکس پی سی ایس آفیسر سید شجاعت حسین اور علی نواز بھٹو بھی شامل ہیں جبکہ دیگر افسران میں غلام علی سومرو ریاض سہتو ، سید شاہد علی بابر جمالی جبکہ گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے والے افراد میں کریم جمانی، محمد علی شیخ عبدالرحمن مری فدا لاشاری ، احمد علی، ظہیر عباس میر ، خادم بھریرو ، فتح شیخ، ثمینہ راجپوت، سدرہ صدیقی اور نوروز خان عباسی شامل ہیں۔