سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کا پہلا یوم تاسیس

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب جیو لائف منور اسپتال کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، تریمت تحریک کی رہبر عابدہ بتول ودیگر خواتین عہدیداران نے تنظیم کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا. تقریب میں صحافی نذیر لغاری، صدر سرائیکی عوامی سنگت مشتاق فریدی، کرن لاشاری، سعدیہ شکیل، ادی نیناں، افصہ ملک، رخسانہ حمید،ساجدہ پروین، یاسمین ملک، انیلہ عابد، ممتاز ملک، عاصمہ ملک، زبیدہ اچھا، رابعہ نوشین، عبدالخالق اچھا، قاسم خان لاشاری، ڈاکٹر طارق محمود،سلطان خان لاشاری ، زاہد خان، عابد خان اورقادر بخش لاٹکی ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر خدیجہ اچھا، ثناء حمید اور رابعہ نوشین نے نظمیں پیش کیں جبکہ کرن لاشاری، ساجدہ پروین، افصہ ملک، رخسانہ حمید اور انیلہ عابد نے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرائیکی عوامی تریمت تحریک کی رہبر عابدہ نے کہاکہ سرا ئیکی قوم کے مسائل اجاگر کرنے میں تریمت تحریک نے بھرپور کردار ادا کیا۔