گینگ وار کارندے کو32سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے وائٹ کرولا گینگ کے ایک کارندے کے خلاف پولیس مقابلے ،اقدام قتل کے کیس میں سزا سنادی ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم علی عیدن کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنائی۔ ملزم پر دو لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وائٹ کرولا کار میں ائر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹتے تھے ،پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،ملزمان پولیس یونیفارم میں ائر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹتے تھے ،ریکارڈ کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اسکے خلاف 14 مقدمات درج ہیں ،ائر پورٹ سے واپسی پر واردات کا نشانہ بنانے والے متعدد شہریوں نے عدالت میں گواہی دی ہے ،ملزمان کے خلاف 20 جنوری 2018 ء کو شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،عدالت نے مفرور ملزم عارفین کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔