رواں برس 322افردا کا قتل سیکورٹی ایجنسیوں کیلیے لمحہ فکرہے‘فضل احد

126

کراچی ( پ ر )سی پی ایل سی کی رپورٹ نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال کی قلعی کھول دی ہے۔ملک کا معاشی حب جرائم پیشہ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔رہزنی ، قتل و غارت کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ محکمہ پولیس کی کارکردگی کی رپورٹ ہے۔ حکومت سندھ پولیس اور رینجرز شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر وعدے اوردعوے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں۔عملی طور پر شہر میں ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں۔شہر میں رینجرز پولیس اور درجن بھر سیکورٹی ایجنسیوں کی موجودگی میں دس ماہ کے قلیل عرصے میں 322افردا کا قتل ،18ہزار رہزنی کی وارداتیں جبکہ 30ہزار سے زائد واہیکل تھفٹنگ کی وارداتیں لمحہ فکر ہیں۔جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ سے عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔جماعت اسلامی محکمہ پولیس کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے لیکن نا اہل اور جرائم پیشہ کے سرپرست کالی بھیڑوں کا احتسا ب ضروری ہے۔عوام کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے۔وزیر داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کراچی خصوصاََ ضلع غربی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کا نوٹس لیںاور وارداتوں میں روک تھام کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں۔