صوفیا کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں،مولاناذاکر نقشبندی

119

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) روحانی شخصیت نثار الحق نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے عرس کی تین روزہ تقریبات جمعہ 27نومبر سے شروع ہوںگی۔اس ضمن میں تبلیغ صوفیا دعوت الی الخیر پاکستان کے امیر مولانا ذاکر احمد نقشبندی مجدی نے بتایا کہ عرس کی تقریبات میں مشائخ عظام ،جید علمائے کرام و برادران طریقت شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیا کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں اوران کافیضان تاقیامت جاری رہے گا۔