دنیا بھارتی پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہو: پاکستان

400

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہو۔ بھارت نے غیر ملکی سفرا کو جعلی بریفنگ دی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد دہشت گرد حملے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ بھارت کی نام نہاد ناگروٹا واقعہ کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے غیر ملکی سفرا کو جعلی دہشت گرد کارروائی پر بریفنگ دی۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات کا مقصد پاکستان مخالف ریاستی دہشت گردی کو چھپانا ہے۔ بھارت کے کشمیر، داخلی سطح پر فالس فلیگ آپریشنز سب کو معلوم ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مسلسل عالمی برادری کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے متنبہ کیا۔ پاکستان بھارتی عزائم بے نقاب کرتا رہے گا۔ دنیا بھارتی پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہو۔