ڈاؤلینس کے زیر اہتمام دارالسکون میں عالمی یوم اطفال کے موقع پرتقریب

361

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ہوم اپلائنسز کی صنعت میں ٹیکنالوجی لیڈر کی جانب سے ، حال ہی میں، دارالسکون میںعالمی یوم اطفال منایا گیا۔ دارالسکون کراچی میں موجود انسانی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں ایک انتہائی پروقار ادارہ ہے۔ ’’ڈاولینس برائے انسانیت اقدام کے ایک حصے کے طور پر ڈاؤلینس کی جانب انتہائی اہم ٹریننگ سیشنز منعقد کیے گئے جن میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے ماہر، ڈاکٹر طاہر برلاس نے بچوں اور اساتذہ کو کووِڈ19-سے تحفظ اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں تعلیم دی۔ہیلتھ اور سیفٹی آپریشنز کی دیکھ بھال اور شیل اور پی آئی اے جیسے عالمی اداروں کے ساتھ اپنے 30 سالہ تجربے کی بنیاد پر ڈاکٹر برلاس نے شرکاء کو بتایا کہ دارالسکون جیسے اداروں میں SOPs کو اختیار کرنا اور حفاظتی اقدامات کرنا کیوں ضروری ہیں؟ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ادارہ کس طرح ، یہاں رہائش پذیر بچوں کے لیے،محفوظ رہائش ، غذائیت اور صحت کی دیکھ بھال یقینی بنا سکتا ہے؟