مارکیٹ پولیس نے انتہائی مطلوبین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیا

141

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ پولیس کی کارروائی انتہائی مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نوید عرف نبن عرف فقیر محمد گرفتار۔ ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر محمد رئیس خانزادہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین ا لاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف نبن عرف فقیر محمد کو میرا اسکول کے قریب سے 30 بور ماؤزر بمع راؤنڈز سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈکیت نویدکا تعلق ایک منظم ڈکیت گروہ سے ہے جو گھروں میں ڈکیتی, خواتین سے زیورات
چھیننے سمیت دیگر سنگین قسم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔نوید حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر کئی اضلاع کو مطلوب تھا جن میں شہداد پور, ٹنڈو آدم, بدین اور جامشورو شامل ہیں۔ڈکیت نوید عرف نبن نے اپنے بیان میں حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی, لوٹ مار, خواتین سے زیورات چھیننے،قتل، غیر قانونی اسلحہ،پولیس مقابلہ سمیت دیگر سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔گرفتار ڈکیت کے خلاف حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں درج 15 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں ٹنڈو جام پولیس نے تاج پور چوک کے قریب سے ملزم محمد سلمان ولد محمد خالد قریشی کو 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ٹنڈو جام پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے زمان شاہ لنک روڈ کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروش صدام ولد احمد میرجٹ کو 400 مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔