ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق

401

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میںحادثات واقعات میں خاتون سمیت7 افراد جاںبحق ہو گئے ، دیگرواقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے قائدآبادپل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاںبحق ہو گئی۔ متوفیہ کی شناخت 22سالہ حفصہ زوجہ طارق کے نام سے ہوئی۔ گڈاپ ٹائون سٹی روڈ چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 26سالہ ناصر ولد عمردین کے نام سے ہوئی ۔سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میںایک شخص جاںبحق ہو گیا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا اسپتال میں متوفی کی شناخت 26سالہ رضوان ولد عبد القیوم کے نام سے ہوئی ۔ جبکہ سپر ہائی وے براق پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جاںبحق شخص کی شناخت تا حال نہ ہوسکی متوفی کی عمر35سال بتائی جارہی ہے ۔ مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ24کی مارکیٹ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا ،جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت20سالہ محبوب ولد مصطفی کے نام سے ہوئی ۔محمود آباد تھانے کی حدود محمود آباد 3 نمبر کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 50سالہ کامران ولدفرید جاںبحق ہو گیا ،کشمیر روڈ پی ایس او پمپ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔تاہم لاش کی شناخت تا حال نہ ہوسکی متوفی کی عمر55سال ہے ۔سچل کے علاقے گلشن معمار جمالی پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔، سہراب گوٹھ ٹرمینل کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔کورنگی عوامی کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔سہراب گوٹھ ندی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ حسن علی ولد محمد علی کے نام سے ہوئی۔فیروزآباد تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔