امریکا کی افغان جنگ بندی میں پاکستانی کردار کی تعریف

518

امریکا نے پاک افغان تعلقات میں مثبت پیش رفت اور افغانستان میں جنگ بندی  کیلئے کام کرنے پر پاکستان کے عزم کو سراہا ہے۔

افغان مفاہمتی عمل کےامریکی نمایندہ  خصوصی زلمے خلیل زاد نے بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں مثبت پیش رفت کی حوصلہ افزائی اورخیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ بندی  کیلئے کام کرنےپر پاکستان کاعزم سراہتےہیں،عمل ہونے پر یہ پیش رفت خطے کاامن وترقی  بڑھانے کا موجب ہوگی۔

زلمےخلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کادورہ کابل مشترکا وژن کی طرف ٹھوس قدم ہے،حملوں کی روک تھام،مضبوط تعلقات،معاشی روابط بڑھانےپراتفاق کیلئےمبارکباد پیش کرتے ہیں۔

واجح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے قریبی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حالیہ سلسلے کو کم کرنے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔یہ اتفاق رائے وزیر اعظم عمران خان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔