فرید کالونی، سڑکوں کے درمیان کھمبوں سے مکینوں کی زندگی کو خطرات

618

کراچی ( پ ر )کے الیکٹرک کی غفلت نے فرید کالونی اورنگی ٹاؤن کے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ، اورنگی ٹاؤن فرید کالونی توحید محلہ میںسڑک اور گلیوں کے درمیان لگے بجلی کے کھمبے حادثات کا سبب بننے لگے،مین شاہراہوں سمیت رہائشی علاقوں میںکے الیکٹرک ٹھیکے دارنے بجلی کے پول سڑک کے ایک طرف سائٹ پر نصب کرنے کے بجائے درمیان میں لگادیے ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے اور آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ گلیوں میں کھیلنے والے بچوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہے،پرانے خستہ حال الیکٹرک پول بھی نہیں ہٹائے گئے ، سڑک کے درمیان لگے الیکٹرک پول اور پرانے خستہ حال الیکٹرک پول کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں،مقامی ایم پی اے اور ایم این اے نے بھی علاقے کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،علاقے کے معروف سماجی کارکن احسان ہزاروی اور علاقہ مکینوںنے مطالبہ کیا کہ بجلی کے کھمبوں کو سڑک کے درمیان میں سے فی الفور ہٹایا جائے اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے ،غفلت کامظاہرہ کرنے پرمتعلقہ ٹھیکے دارکو بھی برطرف کیاجائے،اگر کے الیکٹرک نے اس مسئلے کوفوری حل نہ کیا توہم قانونی اور آئینی جنگ اور عدالت جانے کا بھی اختیار رکھتے ہیں۔