جماعت اسلامی کا جھنڈا استعمال کرنا پی ڈی ایم کا غیرذمہ دارانہ عمل ہے، ترجمان

1032

پشاور میں پی ڈی ایم نے جلسے کے لیے میدان سجا لیا ہے جس کے لیے8 فٹ اونچا اور32 فٹ چوڑا اور120 فٹ لمبا اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے جبکہ اسٹیج کو پارٹی بینرز سے سجادیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کا بھی جھنڈا شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں اسٹیج کی پر جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کیا گیا ہے جس پر جماعت اسلامی کو شدید اعتراض ہے جبکہ سیکرٹری مرکزی اطلات جماعت اسلامی نے مزمت کرتے ہوکہا ہے کہ یہ غیرذمہ دارنہ روایہ ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا اور جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں اور یہ غلط بات ہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت اسلامی شامل ہورہی ہے جبکہ جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا نامناسب رویہ ہے اور جماعت اسلامی واضح طور پر الگ ہے اور اپنے جلسے کر رہی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں جھنڈا غلطی سے استعمال ہوا ہے اور پی ڈی ایم انتظامیہ اس بات کا نوٹس لیں۔

دوسری جانب ملک میں ہوشربا مہنگائی، غربت اور لاقانونیت کے خلاف سوات میں عام گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ حکومت نے سب کو مایوس کیا، ہرچیز مہنگی کردی اورعوام کو برباد کردیا ہے۔