بھارتی فوج کی شادی کی تقریب پر گولہ باری، 11 شہری زخمی

569

راولپنڈی:بھارتی فوج نےتمام حدیں پار کردیں، اشتعال انگیزی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شادی کی تقریب  پر گولہ باری کردی،جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا،بھارتی فوج نےجکجوٹ گاؤ ں پرشادی کی تقریب کے دوران مارٹرگولےاورراکٹ فائرکئے، جس کے نتیجے میں 6خواتین اور4بچوں سمیت11افرادزخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر  نے کہا کہ بھارتی فوج نے دانستہ طور پرعورتوں اوربچوں کوفائرنگ کا نشانہ بنایا، شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے،بھارتی فوج  کی فائرنگ غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا عکاس ہے۔