تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کی تاریخ کا اعلان

849

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی 13 ویں عالمی اردو کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق اردو زبان کا سب سے بڑا علمی اور ادبی میلہ 3 دسمبر سے سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق امسال بھی آرٹس کونسل کراچی میں 13ویں عالمی اردوکانفرنس کاانعقاد کیا جارہا ہے اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کانفرنس 3 دسمبر بروز جمعرات سے 6 دسمبر بروز اتوار کی رات 12 تک جاری رہے گی۔

عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو ادب سے وابستہ ماہرین، ادیب، شعرا، صحافی، ماہر لسانیات شرکت کریں گے جبکہ چار روزہ پروگرام میں اردو کی ترویج کے ساتھ معلوماتی اور ادبی مختلف سیشنز(نشست) بھی ہوں گے۔

اس سال ہم تمام ادب سے محبت کرنے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر کی دانشوروں اور تعلیم یافتہ شخصیات کے ساتھ زندگی بھر کے ادبی ایڈونچر کی تیاری کریں جو اپنے انتہائی معلوماتی علم کو آپ کے ساتھ شیئر کرنے آتے ہیں۔

عالمی اردو کانفرنس میں سالانہ 200 کے قریب شرکاء ہیں لیکن اس سال یہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے قدرے مختلف ہوگا جس نے دنیا کو متاثر کیا ہے جبکہ تقریب کا اہتمام تمام تر مطلوب ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کیا جائے گا اور امید ہے کہ لاکھوں افراد ڈیجیٹل طور پر حصہ لے کر 13 ویں عالمی اردو کانفرنس کو بڑے پیمانے پر کامیابی سے ہمکنار کر سکیں کیونکہ  دنیا فن، ادب اور پرفارمنس قابل رسائی کے لیے عالمی سطح پر سامعین کے لیے ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ پر دستیاب ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 13ویں عالمی اردو کانفرنس میں کتب میلہ اور تصویری نمائش بھی سجائی جائے گی جبکہ شاعری، طنز و مزاح، موسیقی، ادب، تھیٹر، فلم، ڈرامہ اور رقص پر خصوصی سیشنز رکھے جائیں گے۔

چار روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی، گزشتہ سال تک بھارت سے بھی شعرا کرام و ادیبوں کو مدعو کیا جاتا تھا البتہ حالات کے پیش نظر امسال بھی انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

یاد رہے  آرٹس کونسل کراچی کی طرف سے 13 سال قبل شروع کی گئی اردو کانفرنس میں باقاعدہ سالانہ تقریب کا بے تابی سے انتظار کیا جاتا ہے جس میں ادبی شوقین اور ادب سے محبت کرنے والے شامل ہوتے ہیں۔